ثنا جاوید صحافیوں کے ویڈیو بنانے پر غصہ کر گئیں، چہرہ ہاتھ سے چھپا لیا

ثنا جاوید صحافیوں کے ویڈیو بنانے پر غصہ کر گئیں، چہرہ ہاتھ سے چھپا لیا
کیپشن: Sana Javed got angry at journalists making a video, hid her face with her hand

ویب ڈیسک:سابق قومی کھلاڑی شعیب ملک کی اہلیہ ثنا جاوید ان دنوں برمنگھم میں ہیں جہاں سڑک پر میڈیا کی جانب سے ان کی ویڈیو بنائے جانے پر ان کی جانب سے ردعمل دیا گیا ہے۔

ان دنوں ثناء جاوید اور ان کے شوہر شعیب ملک لندن میں موجود ہیں جہاں جوڑا وقت بتا رہا ہے، تاہم میڈیا کی جانب سے توجہ دینے پر ثناء جاوید آگ بگولا دکھائی دیں۔

سوشل میڈیا پر ثناء جاوید کو دیکھا جا سکتا ہے جو کہ سڑک پر دیگر ساتھیوں کے ہمراہ منزل کی جانب جا رہی تھیں، کہ اسی دوران میڈیا کی جانب سے ثناء کی ویڈیو بنائی جانے لگی، جس پر اداکارہ غصے میں آ گئیں اور اپنے دونوں ہاتھوں سے چہرے کو چھپانے لگیں۔

اداکارہ کی جانب سے صحافیوں کو ویڈیو بنانے سے منع کیا جا رہا تھا، جبکہ ساتھ ہی ایک شخص کی جانب سے صحافیوں کو ویڈیو بنانے سے روکا جاتا رہا۔