آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے بجٹ کو حتمی شکل دے دی گئی  

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے بجٹ کو حتمی شکل دے دی گئی  
کیپشن: The ICC Champions Trophy budget has been finalized

ایک نیوز:آئی سی سی اور پی سی بی کی مشاورت سے تیار کردہ یہ بجٹ 22جولائی کو منظوری کے لیےپیش کیا جائے گا ۔ 

ذرائع کے مطابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی اور چیف ایگزیکٹو آفیسر سلمان نصیر 18جولائی کو کولمبو روانہ ہوں گے،22 جولائی کو آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے بجٹ کی منظوری دی جائے گی ،آئی سی سی اور پی سی بی کی مشاورت سے تیار کردہ یہ بجٹ 22جولائی کو منظوری کے لیےپیش کیا جائے گا ، صرف بجٹ کی منظوری ایجنڈے کا حصہ ہے،ہائی برڈ ماڈل سمیت کوئی دوسرا فارمولہ ایجنڈے میں نہیں رکھا گیا۔  

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے اضافی یا ہنگامی بجٹ پر بھی بات نہیں ہوگی، چیمپئنز ٹرافی کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے آئی سی سی کے وفد کی اکتوبر میں پاکستان آمد متوقع ہے۔