ایک نیوز: آئی ایم ایف نے ورلڈ اکنامک آؤٹ لک اپ ڈیٹ رپورٹ جاری کر دی ہے۔
آئی ایم ایف کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں رواں مالی سال معاشی ترقی کی رفتار3.5فیصد رہنے کا امکان ہے، حکومت نے نئے بجٹ میں معاشی ترقی کا ہدف 3.6 فیصد مقرر کیا ہے ،گزشتہ مالی سال پاکستان میں معاشی شرح نمو 2 فیصد رہی، عالمی معیشت اس سال 3.3 فیصد شرح سے ترقی کرے گی جبکہ عالمی سطح پر مہنگائی اور شرح سود بلند سطح پر رہنے کا امکان ہے ۔
آئی ایم ایف کی جانب سے عالمی سطح پر اجناس کی قیمتیں بڑھنے کی پیش گوئی کی گئی ہے، پالیسی ریٹ میں سال کے دوسرے حصے میں کمی کا امکان ہے، عالمی معیشت کیلئے ایکٹرنل، فسکل اور فنانشل خطرات موجود ہیں، انرجی اور فوڈ پرائسز بتدریج کورونا سے پہلے والی سطح پر آجائیں گی، تاہم عمومی مہنگائی بلند سطح پر رہے گی۔
آئی ایم ایف نے رواں سال ہمسایہ ملک بھارت 6.5 فیصد، چین کی جی ڈی پی گروتھ 4.5 فیصد رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔