وزیراعلیٰ پنجاب کی کابینہ اور کیبنٹ کمیٹی کو یوم عاشورہ پر سکیورٹی انتظامات کی مانیٹرنگ کی ہدایت

Jul 16, 2024 | 17:48 PM

ایک نیوز: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے کابینہ اور کیبنٹ کمیٹی لا اینڈ آرڈر کو یوم عاشورہ پر سکیورٹی انتظامات کی مانیٹرنگ کی ہدایت کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی ہدایت پروزرا کرام نےمختلف ڈویژن اوراضلاع کے دورے کیے۔انہوں نے حکم دیا کہ نویں اور دسویں کے سکیورٹی انتظامات ہر طرح سے فول پروف بنائے جائیں۔ 

اس کے ساتھ مریم نواز شریف نے یہ بھی ہدایت کی کہ عزاداروں کے لئے سبیل اور لنگر کے لئے بھر پور معاونت کی جائے ، سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے وضع کردہ پلان اور ایس او پیز  پر ہر صورت عملدرآمد کیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے قریبی اشتراک کار یقینی بنائیں، مجالس اور جلوسوں کے شرکا کی حفاظت حکومت کی ذمہ داری ہے، ضروری اقدامات کئے جائیں، ہر شہر میں پر امن فضا برقرار رکھنے کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے، قانون نافذ کرنے والے ادارے پوری طرح متحرک اور مستعد رہیں۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ امام بارگاہوں، مجالس اور جلوسوں کے راستوں پر  تعینات نفری کی مانیٹرنگ  بھی ناگزیر امر ہے، شرپسند عناصرپر کڑی نظر رکھی جائے، امن و امان کیلئے تمام تر وسائل  بروئے کار لائے جائیں۔

مزیدخبریں