اسحاق ڈار نے پی ٹی آئی پر پابندی کی تردید کر دی  

اسحاق ڈار نے پی ٹی آئی پر پابندی کی تردید کر دی  
کیپشن: Ishaq Dar denied the ban on PTI

ایک نیوز:نائب وزیراعظم  اسحاق ڈار  نے کہا ہے کہ ابھی تحریک انصاف پر پابندی کا فیصلہ نہیں ہوا ،اس معاملے پر اتحادیوں سے مشاورت کریں گے۔  

تفصیلات کے مطابق نائب وزیراعظم و وفاقی وزیرخارجہ  اسحاق ڈار لاہور میں حضرت علی بن عثمان ہجویری   المعروف داتاگنج بخش ؒ کے 981ویں سالانہ غسل مبارک  کی تقریب میں شرکت کی ۔ 

میڈیا سے گفتگو میں انھوں نے کہا شہبازشریف اور مریم نواز کی جانب سے دل کی گہرائیوں سے تقریب غسل پر مبارک باد پیش کرتا ہوں ،   داتا دربار کی کچھ تعمیرات ہو رہی  ہیں ، توسیع بلال گنج کی طرف سے شروع ہوگی اس پر بریفنگ لی ہے، نیسپاک کو کہا جتنی جلدی ہوسکے داتا دربار توسیع منصوبہ کو مکمل لیاجائے، مستقبل قریب میں پروجیکٹ پر تفصیلی گفتگو کریں گے ۔ 

ن لیگ کی حکومت مہنگائی نہیں لائی پاکستان کو اسوقت یاد کریں جب نوازشریف کو نکال کر ملک کی بری حالت کی گئی، جو پہلے اقتدار میں آئے وہ ملک کو چھ سے سات ماہ میں ملک کو ڈیفالٹ کرکے چلے گئے، 2018ء میں مینار پاکستان میں کروڑوں روپے لگاکر الیکشن چوری کرکے ایک شخص کو اقتدار پر بٹھایا گیا،پی  ٹی آئی دور میں ملکی معیشت 24سے 47ویں نمبر تک پہنچ گئی تھی ، ن لیگ کو حکومت کا شوق نہیں تھا اگر اقتدار میں نہ آتے تو ملک دیوالیہ ہوجاتا، شہبازشریف اور اس کی ٹیم نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا، پاکستان تنہائی کا شکار ہے بڑے ممالک پاکستان کے ساتھ سفارتی تعلقات کو مضبوط کررہے ہیں، اس کو معاشی قوت بنانے کےلیے شہبازشریف ٹیم بن کام کررہے ہیں۔