عمان میں پاکستانی سفیر علی عمران چودھری  کا ویڈیو پیغام جاری 

Jul 16, 2024 | 16:36 PM

ایک نیوز: مسجد میں فائرنگ کے واقعہ کے بعد پاکستانی سفیر علی عمران چودھری نے عمان میں مقیم پاکستانی کمیونٹی مسقط کےلئے اہم ہدایات جاری کردیں ۔ 

پاکستانی سفیر نے ہدایات جاری کیں ہیں کہ اس حادثاتی صورتحال میں وادی کبیر کی جانب مت جائیں ،وہ ایریا کارڈن آف (گھیرے میں) ہے،جن کے لواحقین یا عزیز زخمی ہیں وہ صبر کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں۔ 

میں نے 3 چار ہسپتالوں کا دورہ کیا ہے،ابھی تک جو زخمی دیکھے ہیں وہ اللہ کے فضل سے محفوظ ہیں ،تاہم ابھی تک وہاں حادثاتی صورتحال جاری ہے ،ہم عمانی انتظامیہ اور ہسپتالوں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں،خون کے عطیات و دیگر ہسپتالوں میں معاملات کیلئے ہمارے افسران سٹینڈ بائی پر ہیں،جو لوگ گھروں میں ہیں اپنے آپ کو محفوظ رکھیں اور وادی کبیر کی جانب سفر نہ کریں،ہماری اطلاع کے مطابق حادثاتی صورتحال ابھی ختم نہیں ہوئی ہے، ہم رابطوں کے لیے سفارت خانے کے نمبر دے رہے ہیں جن پر رابطہ کیا جا سکتا ہے، اللہ آپ سب کو اپنی امان میں رکھے، آمین ۔ 

ترجمان پاکستانی سفارت خانہ  کے مطابق مسقط میں وادی کبیر کی مسجد میں پیدا ہونے والی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے عمان کی سکیورٹی فورسز مستعدی سے کام کر رہی ہیں،عمان میں مقیم تمام پاکستانیوں سے گزارش ہے کہ وہ انتظامیہ سے تعاون کریں،زخمیوں کی بہتر دیکھ بھال کیلئے خولہ ہسپتال، ناہدہ ہسپتال، رائل ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ ہے، تین ہسپتالوں میں جا کر زخمیوں سے ملے ہیں،جہاں ان زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں ،رابطے  کے لیے پاکستانی سفارت خانہ کی ہاٹ لائن قائم کر دی گئی ہے۔  

مزیدخبریں