جو ادارہ بھی آئین کی خلاف ورزی کرے گا وہ آرٹیکل 6 کو دعوت دیتا ہے ،خواجہ آصف 

جو ادارہ بھی آئین کی خلاف ورزی کرے گا وہ آرٹیکل 6 کو دعوت دیتا ہے ،خواجہ آصف 
کیپشن: Any organization that violates the constitution invites Article 6, Khawaja Asif

ایک نیوز:وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف  کا کہنا ہے کہ آرٹیکل 6 ان لوگوں پر لگتا ہے جنہوں نے 52 بل پاس کر کے اسمبلی کو توڑا ،کوئی ادارہ بھی ملکی سالمیت اور آئین سے ماورا نہیں  ہے،جو ادارہ بھی آئین کی خلاف ورزی کرے گا وہ آرٹیکل 6 کو دعوت دیتا ہے ۔ 

وفاقی وزیر دفاع  خواجہ محمد آصف نے سیا لکوٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے  کہا پاکستان کے ساتھ ہمارا سب کچھ ہے  ،پاکستان بغیر ہمارا وجود ممکن نہیں ہے۔ 

تحریک انصاف کے رہنماؤں نے ملکی سالمیت کوبانی پی ٹی آئی  کے ساتھ منسوب کر رکھا ہے ،آرٹیکل 6 مجھ پر لگا تھا ،شفقت محمود آجکل سیاست سے مفرور ہیں جنہوں نے میرے خلاف پریس کانفرنس کی تھی  ،آرٹیکل 6 ان لوگوں پر لگتا ہے جنہوں نے 52 بل پاس کر کے اسمبلی کو توڑا ،کوئی ادارہ بھی ملکی سالمیت اور آئین سے ماورا نہیں  ہے، جو ادارہ بھی آئین کی خلاف ورزی کرے گا وہ آرٹیکل 6 کو دعوت دیتا ہے ۔ 

خواجہ محمد آصف نے کہا 9مئی کو جو کچھ ہوا وہ براہ راست پاکستان پر حملہ تھا ، سپریم کورٹ کی ججمنت موجود ہے جو میرے موقف کی تائید کرتی ہے ،جو آئین کو پامال کرتا ہے اس کو قانون کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا ،توہین عدالت کا قانون جب بھی لگا ہے وہ سیاست دانوں پر لگا ہے ۔

ان کا مزید کہنا تھا  سیاست دانوں کو اتنا کمزور نہ سمجھا جائے ان سے قانون سازی کا اختیار بھی سلب کر لیا جائے ،وزیر اعظم کے خلاف دھرنے دیئے گئے ، 2018 کا الیکشن کسی کو نظر نہیں آیا جس کے 4 روز تک نتائج ہی نہیں آئے تھے ۔