قومی جماعتوں کو کمزور کرنے سے ریاست کمزور ہوتی ہے ،جاوید لطیف 

Jul 16, 2024 | 15:45 PM

ایک نیوز:سینئر رہنما مسلم لیگ ن جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ ریاست جس کیلئے سیاسی جماعتیں بنتی ہیں اگر اس ریاست کو خطرہ ہو اس قومی جماعت سے تو اسے کوئی قومی جماعت نہیں کہے گا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما  و سابق وفاقی وزیر جاوید لطیف نےلاہور میں میڈیا سے گفتگو   کرتے ہوئے  کہا ہے قومی جماعتوں کو کمزور کرنے سے ریاست کمزور ہوتی ہے ،قومی سیاسی جماعتوں پر پابندی حل نہیں ہو تا ، اداروں میں بیٹھے لوگ اس بات کو کسی اور تناسب میں نہ لیں ، ریاست جس کے لیے سیاسی جماعتیں بنتی ہیں اگر اس ریاست کو خطرہ ہو اس قومی جماعت سے تو اس کوئی قومی جماعت نہیں کہے گا ۔ 

پاکستان معاشی ، اخلاق ، دفاعی اور سفارتی لحاظ سے کمزور ہو چکا ہے ،اب ہم مزید کسی امتحان دینے کے قابل نہیں رہے ،یہ حقیقت ہے کہ اداروں میں بیٹھے لوگ کسی مصلحت سے خاموش رہیں الگ بات ہے مگر جانتے سب ہیں  ،پاکستان نے جب جب اپنی معاشی ترقی کے لحاظ سے قدم اٹھایا وہ لیڈر شب نشانہ عبرت بنی ،دیکھنے والے اور ہوتے ہیں اور اصل ہاتھ ہوتے ہیں ،جو خفیہ ہاتھ پیچھے رہ کر ریاست کو کمزور کرتے ہیں ان کو سامنے لایا جائے۔ 

رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کیا سی پیک پاکستان کے مفاد کے لیے ہے یا نہیں کیا سی پیک سے پاکستان کے بچوں کو روٹی ملے گی یا نہیں ؟ 

ہم نے ہمیشہ ان کے مفادات کا تحفظ کرتے اور پاکستان کے کچھ ادروں میں بیٹھے لوگوں اور قومی جماعت میں موجود لوگوں نے اپنے مفادات کے لیے کیے ،گود لینے سے پاکستان میں انویسٹمنٹ رکوانے کیلئے ڈرامہ رچایا گیا۔  

مزیدخبریں