پنجاب بھر میں آج کتنے جلوس و مجالس منعقد ہونگی ؟ تفصیلات آگئیں 

Jul 16, 2024 | 13:33 PM

ایک نیوز:9ویں محرم الحرام کو لاہور سمیت صوبہ بھر میں 3ہزار 853 مجالس منعقد جبکہ 1ہزار 686جلو س برآمد  ہوں گے۔ 

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق صوبائی دارالحکومت میں آج 79 جلوس برآمد، 378 مجالس منعقد ہو رہی ہیں، شیخوپورہ ریجن میں 98 جلوس برآمد، 125 مجالس منعقد ہو رہی ہیں، گوجرانوالہ ریجن میں 334 جلوس، 687 مجالس منعقد ہو رہی ہیں، راولپنڈی ریجن میں آج 171 جلوس، 426 مجالس منعقد ہو رہی ہیں،سرگودھا ریجن میں آج 214 جلوس برآمد،481 مجالس منعقد ہو رہی ہیں، فیصل آباد ریجن میں 260 جلوس، 465 مجالس منعقد ہو رہی ہیں، ملتان ریجن میں آج 155 جلوس برآمد، 351 مجالس منعقد ہو رہی ہیں، ساہیوال ریجن میں آج 77 جلوس، 191 مجالس منعقد ہو رہی ہیں،ڈی جی خان ریجن میں آج 230 جلوس، 590 مجالس منعقد ہو رہی ہیں جبکہ  بہاولپور ریجن میں آج 84 جلوس برآمد، 158 مجالس منعقد ہوں گی۔ 

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا ہے کہ  65 ہزار سے زائد پولیس افسران اور اہلکار مجالس و جلوسوں کے سکیورٹی انتظامات پر مامور ہیں، سپیشل برانچ، سی ٹی ڈی سمیت تمام فیلڈ فارمیشنز بھی 09 ویں محرم کےسکیورٹی انتظامات پر فرائض انجام دے رہے ہیں،آر پی اوز، سی پی اوز، ڈی پی اوز ٹریفک افسران فیلڈ میں موجودہیں ، سکیورٹی اور ٹریفک انتظامات کی نگرانی جاری ہے۔  

مزیدخبریں