دشمن پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرنے کی گھناؤنی سازش کر رہا ہے،محسن نقوی  

Jul 16, 2024 | 13:20 PM

ایک نیوز:وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے کیلئے دشمن گھناؤنی سازش کررہا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے  دہشتگردوں کے بنوں چھاونی پر بزدلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی  ہے، انہوں نے دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانےپر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین  اور شہید ہونے والے سکیورٹی فورسز کے 8 جوانوں کو خراج عقیدت  پیش کیا ہے۔ 

وزیر داخلہ محسن نقوی کا شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت  کرتے ہوئے کہنا تھا کہ قوم کے بہادر جوانوں نے جان دے کر دہشتگردی کا بڑا منصوبہ خاک میں ملایا اور 10 دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا،سکیورٹی فورسز کے بہادر سپوتوں نے دہشتگردی کی سازش کو ناکام بنایا،دہشتگردوں کے مذموم عزائم خاک میں ملانے پر سکیورٹی فورسز کی جرات کو سلام پیش کرتے ہیں، شہدا پوری قوم کا فخر ہیں اور ہم سب شہداء کے خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں ،شہداء کی عظیم قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،دشمن پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرنے کی گھناؤنی سازش کر رہا ہے،اتحاد و اتفاق کی قوت سے دہشتگردی کے ناسور کا خاتمہ کریں گے۔  

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے زخمی اہلکاروں کی جلد صحت یابی کےلئے دعا بھی کی ہے۔  

مزیدخبریں