پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑاردوبدل 

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑاردوبدل 
کیپشن: Major changes in the prices of petroleum products

ایک نیوز: مہنگائی سےپریشان عوام کےلئےایک اوربُری خبر،حکومت نےپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑااضافہ کردیاوزارت خزانہ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
تفصیلات کےمطابق ہرمہینےمیں حکومت کی جانب سےدوبارپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کیاجاتاہے،جس میں کبھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اورکبھی اضافہ کردیاجاتاہے، مہنگائی سےپریشان عوام کےلئےایک اوربری خبر،حکومت نےعوام پرپٹرول بم گرادیا،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربااضافہ کردیا۔
حکومت نےپٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 10 روپے تک کا اضافہ کردیا، ہائی سپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 6 روپے 18 پیسے کا اضافہ کردیاگیانوٹیفکیشن جاری کردیاگیا،پٹرول کی قیمت اضافےکےپٹرول کی  نئی قیمت 275 روپے 60 پیسے مقررکردی گئی۔
ہائی سپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 283 روپے 63 پیسے مقررکردی گئی۔ نوٹیفکیشن کےمطابق قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے اگلے پندرہ روز کیلئے ہوگا۔