پاکستان میں سیاسی جماعت پرپابندی،امریکاکااظہارتشویش

پاکستان میں سیاسی جماعت پرپابندی،امریکاکااظہارتشویش
کیپشن: Ban on political party in Pakistan, America expressed concern

ویب ڈیسک:پاکستان میں سیاسی جماعت پرپابندی کےبیانات پرامریکانےتشویش کااظہارکیا۔
تفصیلات کےمطابق وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑ نےپریس کانفرنس کرتےہوئےکہاکہ حکومت نےپی ٹی آئی پرپابندی لگانےکافیصلہ کرلیاہے۔جس پرردعمل دیتےہوئے ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملرکاکہناتھاکہ اس سلسلے میں حکومتی بیانات دیکھے ہیں، لگتا ہے یہ پیچیدہ سیاسی عمل کا آغاز ہے۔

میتھوملرکامزیدکہناتھاکہ یقیناً کسی سیاسی جماعت پر پابندی لگانا تشویش کی بات ہے، پاکستان میں قانون کی حکمرانی کی حمایت کرتے ہیں، پاکستان سمیت کسی بھی ملک میں سیاسی تشدد کی مذمت کرتے ہیں۔