گال ٹیسٹ میں  کیچ پکڑنے پر امام الحق کے سوشل میڈیا پر چرچے

Jul 16, 2023 | 23:36 PM

ایک نیوز :گال ٹیسٹ کے پہلے دن سری لنکا کے سماراوکراما کا زبردست کیچ پکڑنے پر امام الحق کے سوشل میڈیا پر تعریفوں کے انبار لگ گئے۔

سری لنکا نے پاکستان کے خلاف  پہلے روز کھیل کے اختتام تک 6 وکٹ پر 242 رنز بنا لیے، پاکستان کی جانب سے فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ آغا سلمان، ابرار احمد اور نسیم شاہ نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

میچ کا جب آغاز ہوا تو پاکستانی بولرز نے سری لنکا کو پریشان کردیا اور اس کی ابتدائی 4 وکٹیں 54 رنز پر گرگئیں، جس کے بعد 185 کے اسکور پر انجیلو میتھیوز ابرار احمد کی گیند پر 64 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، جبکہ سری لنکا کی چھٹی وکٹ سماراوکراما کی صورت میں گری جب آغا سلمان کی گیند پر امام الحق نے عمدہ کیچ لیتے ہوئے انکی اننگز کا خاتمہ کیا۔

سمارا وکراما نے جب شارٹ کھیلا تو لیگ سائیڈ پر کھڑے امام الحق نے شاندار ڈائیو مار کر ان کا کیچ پکڑ لیا، جس پر سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے انہیں خوب سراہا جارہا ہے۔

مزیدخبریں