اسرائیلی وزیرِ اعظم اسپتال سے ڈسچارج  

Jul 16, 2023 | 17:21 PM

ایک نیوز :اسرائیلی وزیرِ اعظم بن یامین نیتن یاہو علالت کے باعث اسپتال میں داخل ہوئے، تاہم بعد میں انہیں ڈسچارج کر دیا گیا۔

اسرائیلی وزیرِ اعظم کو طبیعت کی خرابی پر گزشتہ رات اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔73 سالہ اسرائیلی وزیرِ اعظم کو تل ابیب کے قریب تل ہشومر میں قائم شیبا اسپتال لے جایا گیا ہے جہاں ان کا طبی معائنہ کیا گیا۔

اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ انہیں ساحلی علاقے سیزیریا میں واقع نجی رہائش گاہ سے اسپتال لے جایا گیا تو وہ مکمل طور پر ہوش میں تھے۔ اسرائیلی وزیرِ اعظم کے معائنے کے بعد ان کے جسم میں پانی کی کمی تشخیص کی گئی تھی۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کا یہ بھی کہنا ہے کہ اسرائیلی وزیرِ اعظم کو طبیعت میں بہتری کے بعد اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔

مزیدخبریں