ایک نیوز: اوکاڑہ تھانہ صدر کی حدود بائی پاس پر دو نامعلوم افراد کی جانب سے کار سوار لیڈی ڈاکٹر پر فائرنگ کی گئی۔ فائرنگ سے لیڈی ڈاکٹر شدید زخمی ہوئی۔ خاتون کی شناخت ڈاکٹر شمائلہ کے نام سے ہوئی جو کہ گورنمنٹ مشن ہاسپٹل ساہیوال میں بطور گائناکالوجسٹ تعینات ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ تھانہ صدر کی حدود بائی پاس پر دو نامعلوم افراد کی جانب سے کار سوار لیڈی ڈاکٹر پر فائرنگ کی گئی۔ فائرنگ سے لیڈی ڈاکٹر شدید زخمی ہوئیں۔ خاتون کی شناخت ڈاکٹر شمائلہ کے نام سے ہوئی جو کہ گورنمنٹ مشن ہاسپٹل ساہیوال میں بطور گائناکالوجسٹ تعینات ہیں۔
لیڈی ڈاکٹر ساہیوال سے لاہور جا رہی تھی کہ راستے میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔ خاتون کو زخمی حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا گیا۔ جہاں ان کو فوری طبی امداد فراہم کی گئی۔ ہاسپٹل اوکاڑا کے سینئر ڈاکٹرز کی جانب سے شدید مذمت کی گئی۔
پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ کسی درینہ دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے لیکن تحقیقات سے پہلے ایسا کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہو گا جبکہ ڈی ایچ کیو ہسپتال کے تمام ڈاکٹرز احتجاجی طور پر جمع ہوئے۔
ڈی پی او اوکاڑہ کی جانب سے ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کر کے کیفرِ کردار تک پہنچانے کی یقین دہانی کروائی گئی۔ اس واقعہ پر صدر ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن ضلع اوکاڑہ کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن اوکاڑہ اس واقعہ کا سختی سے نوٹس لیتی ہے اور واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہے۔ ملزمان کو گرفتار کیا جائے اور ڈاکٹروں کے تحفظ کا بل منظور کیا جائے آئے روز ایسے واقعات رونما ہوتے ہیں۔ جہاں ڈاکٹرز محفوظ نہیں ہم عوام کی جان کی گارنٹی دیتے ہیں ان کا علاج کرتے ہیں لیکن اس بے حس معاشرے میں ہماری جان کی کوئی گارنٹی نہیں۔ حکومت وقت ہوش کے ناخن لے اور ڈاکٹروں کو تحفظ فراہم کرے۔