ایک نیوز: گلگت بلتستان میں شاہراہ قراقرم پر تھلیچی کے مقام پر سیاحوں کی کوسٹر حادثے کا شکار ہوگئی جس میں 4 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں، وزیراعظم شہبازشریف قیمتی جانوں کے نقصان پر رنج وغم اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق شاہراہ قراقرم پر سیاحوں کی کوسٹر حادثے کا شکار ہونے کے نتیجے میں 4 افراد جاںبحق جبکہ 15 زخمی ہوگئے ہیں۔امدادی ٹیموں نے ریسکیو آپرشن شروع کردیا ہےاور متعدد زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا جبکہ پولیس بھی جائے وقوع پر پہنچ گئی ہے۔
اس سے قبل وادی نیلم میں بھی وادی نیلم میں کیسریاں کے مقام پر سیاحوں سے بھری کوسٹر حادثے سے بال بال بچ گئی۔ کوسٹر کا بڑا حصہ سڑک سے نیچے لٹک گیا تاہم خوش قسمتی سے سیاح مکمل محفوظ رہے۔
وزیراعظم شہبازشریف کا دیامر، شاہراہ قراقرم پر تھلچی کے مقام پر سیاحوں کی بس کو حادثے اور قیمتی جانوں کے نقصان پر رنج وغم اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔وزیراعظم کا متاثرہ خاندانوں سے اظہار ہمدردی اور تعزیت
وزیراعظم نےگلگت بلتستان کے حکام کو فوری امدادی کارروائیوں متعلقہ وفاقی محکموں کو امدادی کاموں میں معاونت کی ہدایت کی ہے۔وزیراعظم نےزخمیوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی اورحادثے کی وجوہات جاننے کے لئے انکوائری کرانے کی ہدایت کی ہے۔
وزیراعظم نےجاں بحق افراد کے لئے مغفرت اور اہل خانہ کے لئےصبر اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی بھی دعا کی ہے۔