بجلی کی قیمت میں اضافے کیساتھ  چوٹی کے اوقات میں بھی اضافہ

بجلی کی قیمت میں اضافے کیساتھ  چوٹی کے اوقات میں بھی اضافہ

‏ایک نیوز:حکومت نے بجلی کے نرخوں میں اضافے کے ساتھ   چوٹی کے اوقات میں بھی اضافہ کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے بجلی کے نرخوں میں اضافے کے ساتھ  پیک ااورز( چوٹی کے اوقات جن کے دوران بجلی کی طلب زیادہ ہوتی ہے۔اس میں لوگوں سے فی کلو واٹ گھنٹہ معمول سے زیادہ رقم وصول کی جاتی ہے۔) میں بھی 2 گھنٹے اضافہ کردیا - یکم جولائی سے بجلی کےچوٹی کے اوقات شام 6 سے 10 کی بجائے 5 سے 11 بجے شمار ہونگے۔ان اوقات کار کے دوران صارفین 49.35 روپے فی یونٹ ادا کریں گے اور ان اوقات کے بعد 11 بجے سے 5 بجے تک فی یونٹ 33.3 روپے ادا کریں گے۔

 تھری فیز میٹر والے اب زیادہ سے زیادہ اوقات میں 50 روپے فی یونٹ ادا کریں گے اس سے پہلے 30 روپے فی یونٹ تھا۔