انوار آباد: زمین کے تنازعہ پر مخالفین کا گھر گھس کراہلخانہ پر لاٹھی چارج

انوار آباد: زمین کے تنازعہ پر مخالفین کا گھر گھس کراہلخانہ پر لاٹھی چارج

ایک نیوز: زمین کے تنازع پر مخالفین نےگھر گھس کر خواتین و مردوں کوتشدد کا نشانہ بناڈالا۔

رپورٹ کے مطابق انوار آباد میں زمین کے تنازع پر مخالفین نےگھر گھس کرخواتین اور مردوں کولاٹھیوں سے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ جس کی وجہ سے 3 خواتین سمیت 8 افراد زخمی ، 3 خواتین کی حالت تشویشناک ہے۔تشدد کرنے کی ویڈیو ایک نیوز کو موصول کر لی ہے،زخمیوں کو مبارک پور اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

افسوسناک واقعہ نوشہرہ جدید کے علاقہ انوار آباد میں پیش آیا  زخمیوں میں عشرت ، شازیہ ، شمیم ، ہاشم ، شاہ زیب ، شفیق ، سلیم ، ارباز شامل ہیں۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-07-16/news-1689501319-4347.mp4