گندم کی قیمت بڑھتے ہی آٹے کی قیمت کو بھی پر لگ گئے

 گندم کی قیمت بڑھتے ہی آٹے کی قیمت کو بھی پر لگ گئے

ایک نیوز: گندم کی قیمت میں  اضافے  کے بعد آٹے کی قیمتوں کو بھی پر لگ گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق 15 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں100 روپے کا اضافہ ہو گیا ہے۔15 کلو آٹے کے تھیلے میں 2100 سے بڑھ کر 2200 روپے ہو گیا ہے۔پرچون میں 15 کلو کا تھیلا2400 روپے میں فروخت ہونے لگا ہے۔فلور ملز میں 15 کلو آٹے کا تھیلا2200 سے2250 میں فروخت ہو رہا ہے ۔

20 کلو آٹے کی بوری میں 500 روپے اضافہ  ہو گیا ہے جس کے بعد 2500 روپے میں فروخت ہونے والا تھیلا 3 ہزار میں پہنچ گئی ہے۔گندم کی فی من قیمت3900 سے بڑھ کر4800 روپے ہو گئی ہے۔نان بائی ایسوسی ایشن نے بھی آٹے کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔