شہباز شریف کی سعد رفیق سے ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

Jul 16, 2023 | 14:37 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف  سے  وفاقی وزیر برائے ریلوے و ہوا بازی خواجہ سعد رفیق سے ملاقات کی  اور ملکی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

رپورٹ کے مطابق  وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف  نے ملاقات میں  وزارت سے متعلقہ امور اور ملکی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔وفاقی وزیر نے وزیرِ اعظم کو ایئرپورٹس کی بہتر سروسز کی فراہمی کیلئے آؤٹ سورسنگ اور پی ائی اے میں اصلاحات پر پیش رفت سے آگاہ کیا۔

مزید براں نیشنل ایویشن پالیسی کی تشکیل نو اور ایم ایل 1 کے منصوبے پر پاک چائنہ جاری تعاون پر بھی وزیراعظم کو بریفنگ دی۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-07-16/news-1689500243-9969.mp4

مزیدخبریں