ایک نیوز: لاہور کے نواحی علاقے میں پاک فوج کی جانب سے فری ویٹرنری کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق یہ کیمپ ملک میں زراعت اور لائیو سٹاک کی بہتری کیلئے پاک فوج کی حکومتی کاوشوں کی حمایت میں اٹھائے جانے والے اقدامات کا تسلسل ہے۔ پاک فوج کے پیشہ ورانہ ویٹرنری ڈاکٹرز، ماہرین اور سٹاف بیمار مویشیوں کی تشخیص اور علاج میں مصروف رہے۔
کیمپ میں مویشیوں کی حفظانِ صحت کے حوالے سے لوگوں کو آگاہ کیا اور موسمی بیماریوں کے بارے میں بھی بتایا گیا۔ فری ویٹرنری کیمپ میں 1300 سے زائد مویشیوں کا علاج معالجہ کیا گیا۔
علاقہ مکینوں اور مویشی مالکان نے پاک فوج کی اس کاوش کو سراہا اور مویشیوں کو فری طبی سہولیات میسر کرنے پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔