ایک نیوز: چیئرمین تحریک انصاف کیخلاف کرپشن کے مقدمات پر عوام نے اپنا مؤقف دیدیا ہے۔ جس میں انہوں نے سخت سے سخت سزا کا مطالبہ کیا ہے۔
عوام کا کہنا تھا کہ "پی ٹی آئی چئیرمین کو ان کے کیے کی سزا ملنی چاہیے"۔ "چئیرمین پی ٹی آئی کون ہیں کہ وہ سزا سے بچ جائیں"۔ "کرپٹ چیئرمین تحریک انصاف ہو یا کوئی اور ، سزا سب کو ملنی چاہیئے"۔
عوام نے رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ "جو کچھ انہوں نے کیا وہ قانونی کارروائی کے مستحق ہیں"۔ "بلا تفریق احتساب ہونا چاہیے اور پھر سزا بھی دینی چاہیے"۔ " چئیرمین تحریک انصاف نے جو القادر ٹرسٹ کے پیسے کھائیں ہیں، ان کو قانون کے کٹہرے میں لا کر سزا دی جائے "۔
عوام نے اپنی رائے دیتے ہوئے کہا ہے کہ " یہ جو ہماری معزز عدالتیں ہیں ہم ان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ پی ٹی آئی چئیرمین کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے"۔