ایک نیوز: سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی روف حسن نےمریم اورنگزیب کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے شدید تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔
تفصیلات کے مطابق سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی روف حسن کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے پاس مریم اورنگزیب کی طرز کا کوئی ترجمان نہیں کیُونکہ جہاں سے اُن کو سچ کا طمانچہ پڑتا ہے وہ ترجمانی نہیں ہوتی ہے۔ مریم اورنگزیب صرف جھُوٹ کے پلندے میں لپٹے الفاظ کو ہی ترجمانی سمجھتی ہیں۔ مریم اورنگزیب کو یہ ہی سکھایا گیا ہے اور یہ ہی ان کی تربیت ہے۔
رؤف حسن نے کہا کہ ویسے یاد رہے کہ اس ملک کا ہر شہری سچ کا ترجمان ہے،جس کی وجہ سے مریم اورنگزیب اور اُن کا مجرم گروہ الیکشن کرانے سے دُم دبا کر بھاگ رہے ہیں۔جلد ہی یہ عوام کی گرفت میں آئیں گے تب اُنہیں سچ کے ترجمانی کی جھلک بھی نظر آ جاۓ گی۔