ایک نیوز: پسند کی شادی نہ ہونے پر لڑکے نے گیارہویں جماعت کی طالبہ کو گولیاں مار کر زخمی کر دیا، بعد ازاں خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی۔
تفصیلات کے مطابق کلورکوٹ کے نواحی علاقہ چوڑی میں پسند کی شادی نہ ہونے پر عرفان نامی نوجوان نے اپنی کزن سے شادی نہ ہونے پر پہلے سعدیہ بی بی کو 3 گولیاں ماریں اور بعد میں خود کو سر میں گولی مار کر خود کشی کر لی۔
سعدیہ بی بی کو طبی امداد کے لئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کلورکوٹ سے ڈی ایچ کیو ریفر کر دیا گیا ہے۔ ڈاکٹرز کے مطابق لڑکی کی حالت تشویشناک ہے جبکہ پولیس نے قانونی کاروائی شروع کر دی ہے۔
پولیس کے مطابق خودکشی کرنے والا لڑکا عرفان اپنی کزن سے شادی کرنے چاہتا تھا کم تعلیم ہونے کی وجہ سے لڑکی کے گھر والے راضی نہ تھے، زخمی ہونے والی سعدیہ گیارہویں جماعت کی طالبہ تھی۔