حضرت بابافریدالدین مسعود گنج شکر کے 781ویں عرس کا تیسرا روز

حضرت بابافریدالدین مسعود گنج شکر کے 781ویں عرس کا تیسرا روز
کیپشن: The third day of the 781st Urs of Hazrat Baba Fariduddin Masood Ganj Shukar

ایک نیوز: برصغیر پاک وہند اور سلسلہ چشتیہ کےعظیم روحانی بزرگ اور پنجابی زبان کے پہلے صوفی شاعر حضرت بابا فریدالدین مسعود گنج شکر کے 781 ویں پندرہ روزہ عرس کی تقریبات تیسرے روز میں داخل ہوگئیں۔ دور دراز سے زائرین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق سجادہ نشین دیوان مودود مسعود چشتی نے دیوان فیملی کے ہمراہ رسومات ادا کیں۔ اس موقع پر زائرین میں شکر، کوڈیاں اور روایتی تبرکات تقسیم کئے گئے۔ 

درگاہ بابا فرید الدین مسعود گنج شکر کو رنگ برنگے قمقموں کیساتھ سجایا گیا۔ ملک کے نامور قوال صوفیانہ کلام پیش کر رہے ہیں۔ پوری دنیا سے زائرین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ اس موقع پر پولیس اور انتظامیہ کی طرف سے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔