دریائے سندھ میں نچلے درجے کا سیلاب، پانی کا بہاؤ تیز، گھروں میں داخل ہونے لگا

دریائے سندھ میں نچلے درجے کا سیلاب، پانی کا بہاؤ تیز، گھروں میں داخل ہونے لگا
کیپشن: In the Indus River, the low-level flood, the water flowing fast, began to enter the houses

ایک نیوز: کوٹ مٹھن میں پانچ دریاؤں کے سنگم پر پانی کا بہاؤ مزید تیز ہوگیا۔ جس کے ساتھ ہی دریائے سندھ میں نچلے درجے کا سیلاب آگیا ہے۔ 

اطلاعات کے مطابق بینظیر برج کے مقام پر دریائے سندھ میں پانی کے بہاؤ میں مزید تیزی آرہی ہے۔ اس وقت تقریباً چار سے پانچ لاکھ کیوسک کا سیلابی ریلا دریا سے گزر رہا ہے۔ پانی کی موجیں مزید تیزی سے سندھ کی جانب رواں دواں ہیں۔ 

پانی کے تیز بہاؤ سے پانی دریا کی حدوں سے تجاوز کرنے لگا۔ نشیبی علاقے زیرِ آب آگئے۔ گھروں، زرعی زمینوں میں پانی داخل ہونے کا خدشہ بڑھ گیا۔

یاد رہے کہ کوٹ مٹھن کے مقام پر دریائے راوی، جہلم، سُتلج کے پانی کی گزرگاہ بھی ہے۔ مزید بارشوں سے پانی میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے کوئی اقدامات نہیں کیے گئے۔ 

مقامی افراد کا کہنا ہے کہ اعلیٰ افسران خواب خرگوش میں گُم ہے۔ سیلاب کی صورتحال سے مقامی لوگوں کو ابھی تک آگاہ بھی نہیں کیا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ دریا میں بارہ لاکھ کیوسک پانی برداشت کرنے کی صلاحیت ہے۔ دریائے سندھ میں اِس وقت چار سے پانچ لاکھ کیوسک کا ریلہ گزر رہا ہے۔