ایک نیوز: ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک نے انکشاف کیا ہے کہ اشتہارات کی آمدنی میں 50 فیصد کمی اور بھاری قرضوں کے بوجھ کی وجہ سے پلیٹ فارم خسارے کا شکار ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایلون مسک نے ہفتے کو ایک فالوور کے مانگے گئے کاروباری مشورے کے جواب میں لکھا، ’اس سے پہلے کہ ہم کوئی اور آسائش حاصل کریں، ہمیں مثبت کیش فلو تک پہنچنے کی ضرورت ہوگی۔اشتہار کی آمدنی ایک متنازع مسئلہ اور سائٹ کے لیے ایک مشکل جنگ رہی ہے کیونکہ ایلون مسک کے اقتدار سنبھالنے کے بعد مشتہرین نے اشتہار دینا بند کردیے تھے۔مشتہرین مواد میں اعتدال، بڑے پیمانے پر چھانٹیوں اور ٹوئٹر کے مستقبل کے بارے میں عام غیر یقینی صورتحال کے بارے میں فکر مند تھے۔
لنڈا یاکارینو نے حال ہی میں ایلون مسک سے چیف ایگزیکیوٹو کا عہدہ سنبھالا ہے، وہ ممکنہ طور پر اپنے اشتہاری تجربے سے مشتہرین کو واپس لانے کی جدوجہد کر رہی ہیں۔ ٹوئٹر کی امریکی اشتہاری آمدنی یکم اپریل سے مئی کے پہلے ہفتے تک پانچ ہفتوں کے دوران سالانہ 59 فیصد کم رہی ہے۔
you should get a consortium together who understands your vision for this website (whether it’s more of a public utility or a business meant to generate cash flow is up to you) and have them buy the debt then do a tender/exchange offer for convertible notes w more favorable terms
— sophie (@netcapgirl) July 14, 2023
ایلون مسک نے گزشتہ ماہ رابرٹ ایف کینیڈی جونیئر کے ساتھ ٹوئٹر اسپیسز لائیو اسٹریم ایونٹ میں کہا، ’بنیادی طور پر، ہماری آمدنی آدھی رہ گئی ہے کیونکہ ہم نے لائن کو پورا نہیں کیا۔‘ اب حریف ایپ ”تھریڈز“ کے لانچ ہونے کے ایک ہفتے سے بھی کم وقت میں 100 ملین ڈاؤن لوڈز کو عبور کرنے کے بعد ٹوئٹر پر دباؤ بڑھ رہا ہے۔
ایلون مسک نے ٹوئٹر بلیو کی رکنیت کے ساتھ نیلے رنگ کے چیک مارکس دینے سے لے کر Tweetdeck کو پے وال کے پیچھے رکھنے تک لاگت میں کمی یا نقد رقم کی تلاش کے متعدد اقدامات کیے ہیں۔جمعرات کو، ٹوئٹر نے اعلان کیا کہ کانٹینٹ کرئیٹرز سائٹ کی اشتہاری آمدنی کا ایک حصہ حاصل کر سکیں گے۔