اوکاڑہ: دریائے راوی میں پانی کی سطح میں مزید اضافہ، شہری آبادی زیرآب

اوکاڑہ: دریائے راوی میں پانی کی سطح میں مزید اضافہ، شہری آبادی زیرآب
کیپشن: Okara: Water level in Ravi River rises further, urban population submerged

ایک نیوز: اوکاڑہ دریائے راوی میں بارش کے باعث پانی کی سطح میں مزید اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ جس کی وجہ سے کچھ مقامات پر مقامی آبادیاں زیرآب آگئی ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق متاثرہ علاقوں میں ٹھٹہ جھیڈو، ٹھٹہ شیرکا، کالیا اور میاں کی ڈھاریاں شامل ہیں۔ ٹھٹہ چاکرکا،موضع پیر علی،لالو بونگی اور ماڑی پتن کے علاقے بھی زیر آب آگئے ہیں۔ 

ریسکیو کی جانب سے لوگوں کو محفوظ مقام پر پہنچانے کا عمل جاری ہے۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ لوگوں کو محفوظ مقام پر پہنچانا ہماری اولین ترجیح ہے۔ 

ریسکیو حکام کی جانب سے میڈیکل کیمپ بھی قائم کیا گیا ہے جس میں تمام تر ضروری ادویات موجود ہیں۔ حکام نے واضح کیا ہے کہ وہ تمام تر ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں۔