ایک نیوز: آسٹریلوی ہائی کمشنر نیل ہاکنز بھی دیگر غیر ملکیوں کی طرح پشاور کے مشہور ”چرسی تکّہ“ کے نشے میں مدہوش ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق چرسی تکہ کھانے کے بعد نیل ہاکنز نے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنا تجربہ بیان کرتے ہوئے لکھا، ’میں نے ابھی پشاور کا سب سے بہترین چرسی تکہ کھایا اور واہ میں متاثر ہوا۔
آسٹریلیوی ہائی کمشنر نے مزید کہا کہ اس کا ذائقہ لت لگانے والا ہے! مجھے دکھ رہا ہے کہ اسے چرسی کیوں کہا جاتا ہے۔ یہ ملک کا بہترین تکہ ہے، بھلا کون مزاحمت کرسکتا ہے‘۔
I just had the most amazing #CharsiTikka in Peshawar and wow, I'm hooked. The taste is addictive! I can see why they call it charsi. It's the best tikka in the country, who can resist! pic.twitter.com/nHwvDOjxgk
— Neil Hawkins (@AusHCPak) July 16, 2023
آسٹریلوی ہائی کمشنر کی ٹوئٹ اور تعریف کے بعد پشاور کے شہریوں نے ان کا شکریہ ادا کیا اور انہیں اپنے شہر میں خوش آمدید کہا۔
Hope you've enjoyed the hospitality of Peshawar....
— Sabir Ali Khan (@SabirActivist) July 16, 2023