چونیاں:ڈاکوؤں کی سعودیہ سے آئے دولہےسے لوٹ مار، سلامیاں بھی ساتھ لے گئے

Jul 16, 2023 | 11:39 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز: چونیا‌ں کے قریب نینوال میں چار مسلح ڈاکوؤں نے ناکہ لگا کر درجنوں راہگیروں اور دولہے کی کار  کو لوٹ لیا۔

رپورٹ کے مطابق مختار نامی دولہا سعودیہ سے اپنی شادی کیلئے آیا تھا اور دلہن کو لے گھر جا رہا تھا لیکن راستے میں ڈاکوؤں کے ہتھے چڑھ گیا۔ڈاکوؤں نے دولہا سے سعودی ریال اور دولہا دلہن کی سلامیوں کے تقریباً تین لاکھ روپے لوٹ لئے۔اس کے علاوہ ڈاکو درجنوں راہگیروں سے موبائل اور نقدی چھین کر فرار ہوگئے۔

واردات کے بعد 15پر کال کی گئی تو تھانہ صدر کی پولیس نے فوری موقع پر پہنچ کر کارروائی کا آغاز کر دیا۔چونیا‌ں اور اس کے مضافات میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے اور قصور پولیس اس کی روک تھام کے لئے بری طرح ناکام دکھائی دے رہی ہے۔

دوسری جانب ملتان کے علاقے پیر کالونی میں پانچ نامعلوم ڈاکو اسلحہ کے زور پر گھر میں داخل ہوئے اور آٹھ تولہ طلائی زیورات اور پانچ لاکھ روپے سمیت دیگر سامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔دوران واردات ڈاکوؤں نے خاتون کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔

مزیدخبریں