ایک نیوز : وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ 2018 کے تجربے نے معیشت اور روایات کو تباہ کردیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے سیالکوٹ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف نے معیشت کو سہارا دینےکیلئے تمام پارٹیوں کو اکھٹا کیا، معیشت آج بھی کمزور ہے لیکن رکاوٹیں عبور کی ہیں۔
خواجہ آصف نے کہا کہ آج بھی ایسے ادارے ہیں جو چیئرمین پی ٹی آئی کو دیکھ کرگڈٹو سی یو کہتےہیں، چیئرمین پی ٹی آئی کو لانے والے پاکستان کے ساتھ مخلص نہیں تھے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ مجھےعدلیہ سےمتعلق بات کرتے ہوئے شرم آتی ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کی 12،12 اکٹھی ضمانتیں ہوتی ہیں میری ایک بھی نہ ہوسکی۔