گوگل کا اے آئی چیٹ بوٹ اب اردو میں بھی جواب دے گا

Jul 16, 2023 | 10:30 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز: اگر آپ کی انگریزی کمزور ہے تو فکر کی بات نہیں، کیونکہ اب گوگل کا اے آئی چیٹ بوٹ بارڈ آپ کو اردو میں بھی جواب دے سکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق گوگل کی جانب سے بارڈ کو مارچ میں دنیا کے مختلف ممالک میں متعارف کروایا گیا تھا اور اب اس کا استعمال مزید بہتر بنایا گیا ہے۔ گوگل نے مائیکروسافٹ اور اوپن اے آئی جیسی کمپنیوں سے مقابلے کیلئے اپنے چیٹ بوٹ ”بارڈ“ میں متعدد نئے فیچرز کا اضافہ کیا ہے جن میں کئی زبانوں کا سپورٹ بھی شامل ہے۔

کمپنی کی جانب سے گوگل بارڈ میں اردو سمیت 40 سے زائد زبانوں کی سپورٹ فراہم کی گئی ہے جس کے بعد اب بارڈ سے اردو زبان میں بھی سوالات پوچھے جا سکتے ہیں۔ بارڈ میں اب تصاویر کے ذریعے بھی معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں۔ صارفین کسی تصویر کو اپ لوڈ کرکے اس کے بارے میں تفصیلات یا کیپشن کے بارے میں مشورہ حاصل کر سکیں گے لیکن فی الحال یہ فیچر انگلش زبان میں ہی کام کر سکے گا۔

گوگل کے مطابق بارڈ 5 مختلف اسٹائل میں جواب دے سکتا ہے اوریہ فیچر بھی فی الحال انگلش زبان تک محدود ہے۔اس میں آڈیو ریسپانس فیچر کا بھی اضافہ کیا گیا ہے جس سے صارفین کو کسی لفظ کا درست تلفظ سننے میں مدد ملے گی یا وہ کسی نظم یا اسکرپٹ کو سن سکیں گے۔ یہ فیچر 40 سے زائد زبانوں میں کام کرے گا۔

مزیدخبریں