ایک نیوز: قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی نے سری لنکا کے خلاف گال ٹیسٹ میں ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گال میں کھیلے جارہے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی نے دوسرے اوور میں سری لنکن اوپنر نیشان مدھشکا کی وکٹ لیکر ٹیسٹ میچز میں 100 وکٹیں حاصل کرنے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔
شاہین آفریدی سے قبل وقار یونس اور وسیم اکرم 23 سال کی عمر میں 100 انٹرنیشنل ٹیسٹ وکٹیں لینے کا اعزاز حاصل کرچکے ہیں۔
Test wicket No.1️⃣0️⃣0️⃣ for @iShaheenAfridi! ????
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) July 16, 2023
He removes Nishan Madushka in his second over of the day ☝️#SLvPAK pic.twitter.com/31kZNVAI7M
واضح رہے کہ شاہین شاہ آفریدی کے ٹیسٹ ڈیبیو کے بعد سے کوئی بھی پاکستانی باؤلر ان سے زیادہ وکٹیں نہیں لے سکا ہے۔فاسٹ باؤلر نے 26 ٹیسٹ میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 43 اننگز میں 100 وکٹیں حاصل کی ہیں۔