گال ٹیسٹ کا دوسرا روز، پاکستان کی بیٹنگ جاری

Jul 17, 2023 | 13:02 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز : پاکستان اور   سری لنکا کے درمیان کھیلے جا رہے گال ٹیسٹ کے دوسرے روز   پاکستان کی   5وکٹیں گر گئی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق کھیل کے دوسرے روز سری لنکن ٹیم 312 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی ،   پاکستان کی جانب سے  بیٹر امام الحق اور عبد اللہ شفیق نے اننگز کا آغاز کیا لیکن یہ آغاز اچھا نہ رہا  ۔امام الحق دوسرے اوور میں صرف 1 رنز پر ہی پویلین لوٹ گئے اس کے بعد  عبد اللہ شفیق  بھی  صرف 19 رنز  پر پربتھ جے سوریا کی گیند پردھننجیا ڈی سلوا  کو کیچ دے بیٹھے ۔ شان مسعود  30 گیندوں پر 39 رنز  بناکر رمیش مینڈس کا شکار ہوئے۔ بابر اعظم بھی 13 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ سرفراز احمد 17 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے ہیں۔ آغا سلمان اور سعود شکیل نے پاکستان کی بیٹنگ کو سہارا دیا۔ آغا سلمان 58 اور سعود شکیل 67 رنز پر کھیل رہے ہیں۔

پاکستان اور   سری لنکا کے درمیان کھیلے جا رہے گال ٹیسٹ کے دوسرے روز سری لنکن ٹیم  312 رنز  پر ڈھیر ہوگئی تھی دوسرے روز کھیل کا آغاز دھننجیا ڈی سلوا اور رمیش مینڈس نے کیا لیکن رمیش مینڈس 40 گیندوں پر 5 رنز بنا کر ابرار احمد کا شکار ہوگئے۔جس کے بعد نسیم شاہ نےدھننجیا ڈی سلوا کو  122 رنز جبکہ رمیش مینڈس کو صرف 4 رنز کے ساتھ پویلین بھیج دیا، دھننجیا ڈی سلوا نے 214  گیندوں پر 122 رنز کی شاندار  اننگز  کھیلی۔

پہلے روز کے کھیل کے اختتام پر سری لنکا نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 242 رنز اسکور کر لیے تھے۔کھیل کے پہلے روز   پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 3 جبکہ نسیم شاہ، ابرار احمد اور آغا سلمان نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا تھا۔ 

سری لنکن کپتان کرونارتنے نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، تو تیسرے ہی اوورز میں شاہین شاہ آفریدی نے نشان مدھوشکا کو 4 رنز پر پویلین بھیجا اور کیریئر میں وکٹوں کی سنچری مکمل کی۔ کوشال مینڈس بھی شاہین شاہ آفریدی کا نشانہ بن گئے، انہوں نے 12 رنز بنائے، دیگر بیٹرز میں جلدی پویلین لوٹ گئے۔

کپتان کرونارتنے 29، چندیمل 1 پر کریز چھوڑ گئے، تاہم اسی دوران سینبر بیٹر اینجلو میتھیوز اور ڈی سلوا نے ٹیم کو سہارا دیا اور 100 سے زائد رنز کی پارٹنر شپ بنائی۔

ٹی سے قبل ابرار احمد نے اینجلو میتھیوز کو 64 رنز پر آؤٹ کر دیا، اس دوران ڈی سلوا اور سماراوکراما نے سکور آگے بڑھایا، میچ کے پہلے روز بارش کے باعث متعدد بار میچ روکنا پڑا، آخری سیشن میں سماراوکراما 36 رنز بنا کر آغا سلمان کو وکٹ دے بیٹھے۔

اس وقت ڈی سلوا 94 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔ پہلے روز کے اختتام پر سری لنکن ٹیم نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 242 رنز بنائے، شاہین شاہ آفریدی نے 3، نسیم شاہ، ابرار احمد اور آغا سلمان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

گال ٹیسٹ پاکستانی سکواڈ میں کپتان بابر اعظم، عبداللہ شفیق، امام الحق، سعود شکیل، شان مسعود، سلمان علی آغا، سرفراز احمد، نسیم شاہ، نعمان علی، ابرار احمد، شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔

مزیدخبریں