شہزادی شیخہ مہرہ المکتوم نے شادی کی خوبصوت ویڈیو شیئر کردی

Jul 16, 2023 | 06:03 AM

ایک نیوز : متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیراعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم کی صاحبزادی شیخہ مہرہ المکتوم نے اپنی شادی کی خوبصوت ویڈیو شیئر کردی۔

تفصیلات کےمطابق یہ نوبیاہتا شاہی جوڑا جہاں آج کل شادی کے بعد پہلی بار ایک دوسرے کے ساتھ گھومنے پھرنے نکلا ہے، وہیں شہزادی شیخہ مہرہ نے اپنے مداحوں کے ساتھ اپنی شادی سے خوبصورت لمحات ویڈیو کی شکل میں شیئر کیے ہیں۔

شیخہ مہرہ کی اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ انہوں نے اپنی شادی کے روز سفید رنگ کی تھیم پر مکمل تیاری کی ہے۔ چند گھنٹوں قبل ہی شیئر کی گئی اس ویڈیو کو شہزادی شیخہ مہرہ کے دنیا بھر میں موجود مداحوں کی جانب سے پسند کیا جا رہا ہے۔شہزادی شیخہ مہرہ کی اپریل میں ہی اپنے منگیتر شیخ مَانع المکتوم سے شادی ہوئی ہے۔

مزیدخبریں