آبی تنازع :بھارت کی طرف سے ثالثی عدالت کی کھلی خلاف ورزی

آبی تتازع :بھارت کی طرف سے ثالثی عدالت کی کھلی خلاف ورزی
کیپشن: آبی تتازع :بھارت کی طرف سے ثالثی عدالت کی کھلی خلاف ورزی

ایک نیوز :ثالثی عدالت کی طرف سے دی گئی ڈیڈلائن گزرگئی مگر بھارت نے پاکستان کے ساتھ کشن گنگا اور رتلے بجلی گھروں کے تنازعہ پر جج نامزد نہ کیے۔

تفصیلات کےمطابق ہیگ میں قائم ثالثی عدالت نے چھ جولائی کو بھارت کو اپنے ججز نامزد کرنے کیلئے سات روز کی ڈیڈ لائن دی تھی مگر بھارت نے عالمی ثالثی عدالت کے کھلی خلاف ورزی کرتے ہوئے کوئی جج نامزد نہیں کیا ۔پاکستان نے 2016ء میں کشن گنگا اور رتلے بجلی گھروں کے ڈیزائن پر اعتراض کیا تھا،تاہم پاکستان حکام کاکہناہےہم ثالثی عدالت کے ہرفیصلے کوقبول کریں گے۔

دستاویز کے مطابق بھارت کی ملی بھگت سے عدالت کی تشکیل میں 6 سال کی تاخیر کی گئی،بھارت نے تاخیر سے فائدہ اٹھا کرکشن گنگا بجلی گھرمکمل کرلیا۔