ایشین ایتھلیٹکس، شجر عباس  فائنل میں جگہ نہ بنا سکے 

ایشین ایتھلیٹکس، شجر عباس  فائنل میں جگہ نہ بنا سکے 
کیپشن: Asian Athletics, Shajar Abbas could not make it to the finals

 ایک نیوز :ایشین ایتھلیٹکس میں پاکستان کے شجر عباس 200 میٹرز ریس کے فائنل تک رسائی سے محروم رہ گئے۔
  شجر عباس نے 200 میٹرز سیمی فائنل دوڑ 21.04 سیکنڈز میں مکمل کی، شجر عباس 0.05 سیکنڈز کے فرق سے فائنل میں نہ آسکے۔

فائنل میں کوالیفائی کرنے والے آخری ایتھلیٹ کی ٹائمنگ 20.99 تھی، 8 ایتھلیٹس نے فائنل کے لیے کوالیفائی کیا، شجر کی ٹائمنگ نویں نمبر پر رہی۔