سورج کی روشنی سے 20 مہینوں تک فضا میں اڑنے والا ڈرون

Jul 16, 2023 | 00:02 AM

ایک نیوز : برطانیہ کے شمسی توانائی سے چلنے والے ڈرون نے اسٹریٹواسفیئر(زمین کے ماحول کی دوسری تہہ) میں اپنی پہلی پرواز کامیابی سے مکمل کرلی۔

  115 فٹ کی مجموعی لمبائی کے پروں کا حامل یہ ڈرون 20 ماہ تک فضاء میں پرواز کر سکتا ہے۔لندن کی مقامی کمپنی بی اے ای سسٹمز کی جانب سے 150 کلو وزنی یہ شمسی برقی طیارہ کمپنی کی لنکا شائر کے گاؤں وارٹن میں قائم فیسیلٹی میں بنایا گیا ہے، جس کے پروں پر شمسی پینل لگے ہوئے ہیں۔

PHASA-35 نامی اس ڈرون نے نیو میکسیکو سے پرواز بھری اور 66 ہزار فِٹ سے زائد کی بلندی یعنی اسٹریٹواسفیئر تک پہنچا۔ زمین پر واپس اترنے سے قبل یہ ڈرون 24 گھنٹے سے زائد عرصے تک محوِ پرواز رہا۔

  

مزیدخبریں