ایک نیوز نیوز: آئین پاکستان کے تحت کوئی صوبہ دوسرے علاقوں کے شہریوں کے لیے اپنی سرحدیں بند نہیں کر سکتا، سابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ نازی لیگ ملک میں انتشار پھیلا رہی ہے
سابق وزیراعلی پنجاب پھر میدان میں آگئے ، سوشل میڈیا پر ٹویٹ کرتے ہوئے عثمان بزدارکہتے ہیں نازی لیگ ایک بار پھر میانوالی، بھکر اور ڈی آئی خان کی سرحدیں بند کر کےملک میں انتشار پھیلا رہی ہے،اس طرح کے اقدامات کا نقصان پاکستان کو ہو گا۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ آئین کی اس پامالی پر سپریم کورٹ کو فوری نوٹس لینا چاہیے،۔پیپلز پارٹی حکومت نااہلی اور حالات سے چشم پوشی اختیار کئے ہوئے ہے۔اس کی وجہ سے پہلے ہی ملک بھر میں ایک بار پھر لسانیت کی بنیادوں پر نفرتیں جنم لے رہی ہیں۔نازی لیگ کی باقی صوبوں کے شہریوں سے تذلیل کا عمل بھی اگر ایسے ہی جاری رہتا ہے تو خدانخواستہ یہ آگ ہر طرف نہ پھیل جائے۔