وادی نیلم جانے والے سیاحوں کی کارحادثے کا شکار

Jul 16, 2022 | 15:29 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز نیوز: وادی نیلم میں سیاحوں کی کار نوسیری ڈیم میں جا گری،سیاحوں نے چھلانگیں لگا کر اپنی جانیں بچائیں۔

تفصیلات کے مطابق وادی نیلم میں شدیدبارش کے باعث نالے میں آنے والی طغیانی نے نوسیری کے مقام پر سیاحوں کی کار نوسیری ڈیم میں جاگری، سیاحوں نے کار سے چھلانگیں لگا کر اپنی جانیں بچائیں۔
وادی نیلم کے زیریں علاقے نوسیری میں ملتان سے تعلق رکھنے والے سیاحوں کی کاراچانک برساتی نالے میں طغیانی کی زد میں آگئی کار میں سوار تمام مسافروں نے چھلانگیں لگا کر اپنی جانیں محفوظ کر لیں۔
تاہم سفید رنگ کی کار دیکھتے ہی دیکھتے نوسیری ڈیم میں گئی۔
پولیس کے مطابق نوسیری نالے طغیانی کے نتیجہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

مزیدخبریں