سلمان اعوان: لاہور کی عدالتوں سے لڑائی اور توڑ پھوڑ کے4 مختلف مقدمات میں پی ٹی آئی رہنما شفقت محمود کی عبوری ضمانت منظور ہوگئی، عدالت نے پولیس کو شفقت محمود کو گرفتار کرنے سے روک دی۔
پی ٹی آئی رہنماء شفقت محمود اپنے وکیل کےہمراہ ایک مقدمے میں انسداد دہشت گردی اور تین مقدموں میں لاہور کی سیشن عدالت پیش ہوئے تھے.
وکیل نے کہاکہ الزامات بےبنیاد ہیں، سیاسی بنیادوں پر مقدمہ درج کیا گیا،استدعا ہےعدالت ضمانت منظور کرے، جس پرانسداد دہشتگری عدالت نے شفقت محمود کی 19 جولائی تک عبوری ضمانت منظور کرلی .
انسداد دہشتگری عدالت نے ایک لاکھ کے ضمانتی مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی.
سیشن کورٹ نےتھانہ شفیق آباد ، اسلام پورہ اور فیکٹری ایریا میں درج مقدمات میں شفقت محمود کی 27 جولائی تک عبوری ضمانت منظور کی.
سیشن کورٹ نےشفقت محمود کو الگ الگ مقدمات میں 50 ہزار کے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کی ہے. عدالت نے آئندہ سماعت پر متعلقہ پولیس اسٹیشنز سے مقدمات کا مکمل ریکارڈ طلب کرلیا،پولیس نے 25 مئی کو لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ اور ہنگامہ آرائی کے مقدمات درج کر رکھے ہیں۔