ایک نیوز نیوز: بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فیصل آباد نے میٹرک کے پریکٹیکل بوجہ صوبائی اسمبلی ضمنی انتخابات ملتوی کردیئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فیصل آباد کے زیر اہتمام مورخہ 16اور 18جولائی 2022ءکو ہونے والے امتحان میٹرک سالانہ 2022ءکے کیمسٹری، بیالوجی اور کمپیوٹر سائنس کے پریکٹیکل بوجہ صوبائی اسمبلی ضمنی انتخابات ملتوی کردئیے گئے ہیں۔
کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر محمد جعفر علی کے مطابق اب 16جولائی کو ہونے والا کیمسٹری کا پریکٹیکل 26جولائی جبکہ 18جولائی کو ہونے والا بیالوجی و کمپیوٹر سائنس کا پریکٹیکل 25جولائی 2022ءکو ہوگا۔
اس سلسلہ میں اگر کسی کو مزید معلومات درکار ہوں تو وہ بورڈ کی ویب سائٹ www.bisefsd.edu.pkملاحظہ کرنے کے علاوہ کنٹرولر امتحانات کے دفتری فون نمبر 0412517710پر بھی رابطہ کرسکتا ہے۔