ریاض اعوان : نیب لاہور نے سابق خاتون اول کی دوست فرحت شہزادی کی والدہ بشری خان کو طلب کر لیا ہے۔
نیب لاہور کے مطابق بشری خان کو دستاویزات سمیت 20 جولائی کو پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔
نیب لاہور کا کہنا ہے کہ بشری خان نے بیٹی فرح خان کے ساتھ مل کر کمپنیوں میں سرمایہ کاری کی۔ صحافی زاہد گشکوری نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ بشری خان 4 کمپنیوں میں فرح خان کے ساتھ پارٹنر ہیں ،بشریٰ خان فرح کے ساتھ البراق فوڈ، البراق ہاوسنگ سوسائٹی، المعیز فوڈ اور پراپرٹی میں حصے دار ہیں ، بشری خان نے بیٹی فرح خان کے ساتھ ملکر کمپنیوں میں سرمایہ کاری کی ،جن کمپنیوں کے حوالہ سے نیب نے بشریٰ خان کو طلب کیا وہ کمپنیاں پچھلے چار سال میں بنائی گئیں بشریٰ خان کو ضروری دستاویزات ساتھ لانے کا کہا گیا ہے۔
نیب نے بشری خان کو طلب کرلیا
— Zahid Gishkori (@ZahidGishkori) July 16, 2022
بشری خان 4 کمپنیوں میں فرح خان کے ساتھ پارٹنر ہیں
البراق فوڈ، البراق ہاوسنگ سوسائٹی، المعیز فوڈ اور پراپرٹی میں حصے دار ہیں
بشری خان نے بیٹی فرح خان کے ساتھ ملکرکمپنیوں میں سرمایہ کاری کی
کمپنیاں پچھلے چار سال میں بنائیں گئی
فرحت شہزادی کی جانب سے کمپنیاں پچھلے 4 سال میں بنائی گئیں۔
قبل ازیں فرح خان گوگی کو بھی نیب نے طلب کیا تھا جس پر فرح خان نے نیب نوٹسزاور اپنے خلاف کارروائی روکنے کے لیے نیب کو نوٹس بھجوائے ہیں، فرح خان کے کے وکیل اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی طرف سے بھجوائے گئے نوٹسز میں کہا گیا ہے کہ نیب کو ایک پرا ئیویٹ شخص کے خلاف انکوا ئری کا اختیار نہیں نیب نے کرپشن کا کوئی ثبوت پیش کیا نہ ہی حالیہ ترامیم کے بعد یہ معاملہ نیب کے دائرہ اختیار میں آتا ہےنیب نوٹسز فوری طور پر واپس نہ لیے گئے تو اعلیٰ عدلیہ سے رجوع کیا جائے گا۔