ایک نیوز نیوز: امریکا میں سان فرانسسکو کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے ٹرمینل کو بم کے خطرے کے پیش نظر خالی کرا لیا گیا ہے۔ ایک مشتبہ شخص گرفتار کرلیاگیا۔
رپورٹ کے مطابق بم کی دھمکی ملنے کے بعد سین فرانسسکو کے ہوائی اڈے سے لوگوں کو نکال لیا گیا۔ ایک شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔پولیس حکام نے بتایا کہ مسافروں کو جمعہ کی رات سین فرانسسکو کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے بین الاقوامی ٹرمینل سے بم کے خطرے کی وجہ سے نکالا گیا۔ ہوائی اڈے کے حکام کو بم کی دھمکی کی اطلاع ملی تھی۔ اس کے علاوہ ایک مشتبہ پیکج بھی ملا ہے اور خیال کیا جاتا ہے کہ یہ شے ممکنہ طور پر آتش گیر ہے۔