ایک نیوز نیوز:شمالی وزیرستان میں میرالی ٹاؤن کے قریب نامعلوم حملہ آوروں نے جمعیت علمائے اسلام ف کے مقامی رہنما اور ان کے ساتھی کو گولی مار کر قتل کر دیا۔
رپورٹ کے مطابق مقامی لوگوں اور اہلکاروں نے بتایا ک قاری سمیع الدین اور ان کے ساتھی حافظ نعمان داوڑ عیدک گاؤں میں گھر جا رہے تھے کہ بیچی روڈ پر ان کی گاڑی پر گھات لگائے حملہ آوروں نے حملہ کردیا، دونوں موقع پر ہی دم توڑ گئے۔لواحقین نے بتایا کہ قاری سمیع کی کسی سے کوئی دشمنی نہیں تھی۔
ان کی نماز جنازہ مدرسہ میں ادا کی گئی جس میں رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ اور لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
گزشتہ ایک ہفتے کے دوران شورش زدہ ضلع میں جے یو آئی(ف) کی قیادت پر یہ دوسرا ٹارگٹ حملہ تھا۔
اس سے قبل پیر کو نامعلوم مسلح افراد نے عیدک گاؤں سے تعلق رکھنے والے پارٹی کے منتخب کونسلر ملک مرتضیٰ کو قتل کر دیا تھا۔