ایک نیوز نیوز : اٹلی کی کمپنی ’’پیاجیو‘‘ نے ویسپا اسکوٹر کا تازہ ترین ماڈل ’’ پک نک پرائم ویرا‘‘ متعارف کرادیا۔
رپورٹ کے مطابق برطانوی صارفین کے لئے ویسپا اسکوٹر میں کئی جدید ترین تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ اور اسے خصوصی طور پر پکنک منانے جانے کے لئے صارفین کے لئے تیار کیا گیا ہے۔ اس کی باڈی کے پچھلے حصے میں لکڑی سے بنی ٹوکری فٹ ہے جس میں ایک کولر بیگ اور واٹر پروف کمبل ہے ۔جبکہ اگلے حصے میں نصب اسٹینڈ میں کئی چیزیں رکھنے کی گنجائش ہے ۔ یعنی پکنک پر جانے والے صارفین اپنا مکمل سامان ایک ہی اسکوٹر پر لاد کر لے جاسکیں اور اور کھلی دھوپ سے لطف اندوز ہوسکیں گے ۔
’’ویسپا پک نک پرائم ویرا‘‘ اسکوٹر فی الحال صرف دو رنگوں سرمئی یا سبز رنگ میں دستیا ب ہیے جبہ اسکوٹر کی سیٹیں دورنگوں میں خالص چمڑے کی بنی ہیں اس کے ساتھ ایک لیدر بیلٹ بھی نصب ہے۔