عبدالوحید: سروسز ہسپتال کے ہاسٹل میں ایک نرس مردہ حالت میں پائی گئی۔
پولیس کے مطابق سروسز ہسپتال کے ہاسٹل سے ملنے والی لاش کی شناخت سونیا کے نام سے ہوئی ہے،ہوسٹل میں مردہ حالت میں پائی جانے والی نرس نیورولوجی ڈیپارٹمنٹ میں تعینات تھی، لاش کو تحویل میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے سونیا جڑانوالہ کی رہائشی تھی اور نشے کی عادی بھی تھی،حقائق پوسٹمارٹم میں سامنے آئینگے۔
سروسز ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ نرس سونیا کا علاج جاری تھا اور گزشتہ روز اسسٹنٹ پروفیسر کو چیک بھی کروایا گیا تھا جبکہ ہسپتال کا ایک ڈسپنسر رات بھر ان کے ساتھ موجود رہا۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف نے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کر لی ہے،واقعہ کی ہر پہلو سے تحقیقات ہونی چاہیئے،جامع انکوائری کرکے رپورٹ پیش کی جائے،تمام حقائق سامنے لائے جائیں۔