ایک نیوز نیوز:پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد وزیر اعظم پاکستان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے قومی ائیر لائن پی آئی اے اور پاکستان ریلوے نے یہ فائدہ اپنے مسافروں تک منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
جبکہ پی آئی اے کی اندرون ملک پروازوں کی دونوں کلاسز کے کرایوں میں 10 فیصد تک رعایت دی جا رہی ہے۔ اس کے علاوہ ریلویز کے اکانومی کلاس کے کرایوں میں بھی 10 فیصد کمی کی جا رہی ہے۔
فیصلوں کا اطلاق ان شاء اللہ 17 جولائی سے اگلے 30 روز کے لیے ہو کرایوں میں کمی کا نوٹیفکیشن کل سے جاری کیا جائے گا ۔
واضح رہے کہ ریلوے میں 94 فیصد جبکہ پی آئی اے میں 90 فیصد سے زائد مسافر اکانومی کلاس میں سفر کرتے ہیں۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پرائیویٹ ائر لائنز کو بھی اپنے کرایوں میں کمی کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔