ایک نیوز نیوز: دعا زہرا جب گھر سے روانہ ہوئی تو اس وقت شوہر ظہیر کس جگہ موجود تھا ، کراچی کی عدالت میں سماعت کے دوران دعا زہرا کی گھر سے روانگی کے وقت ظہیر کے کراچی میں ہی موجود ہونے کا انکشاف ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کی عدالت میں دعا زہرا کے والد کی جانب سے تفتیشی افسر تبدیل کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی جس دوران تفتیشی افسر کی جانب سے دعا زہرا کے شوہر ظہیر کے موبائل کی سی ڈی آر رپورٹ جمع کروا دی گئی ہے .
تفتیشی افسر کا کہناتھا کہ 16 اپریل 2022 کو جب دعا زہرا گھر سے روانہ ہوئی تو اس وقت ظہیر کراچی میں ہی موجود تھا ۔
دعا زہرا کے والد کے وکیل کا دعویٰ ہے کہ دعا اکیلی نہیں گئی تھی اسے اغواءکیا گیا تھا ، اس لیے اغواءکے رخ پر بھی تفتیش ہونی چاہیے ، تفتیشی افسر جانبداری سے کام لے رہاہے اسے تبدیل کیا جائے ۔ عدالت نے تمام ریکارڈ حاصل کرتے ہوئے کیس کی سماعت 19 جولائی تک ملتوی کر دی ہے ۔
واضح رہے کہ کورٹ نے 7 جولائی کو ظہیر کے موبائل کی سی ڈی آر رپورٹ جمع کروانے کا حکم دیا تھا۔