حکومت نے کے پی کے اور پنجاب کو ملانے والا پل کنٹینر لگا کر بند کر دیا

حکومت نے کے پی کے اور پنجاب کو ملانے والا پل کنٹینر لگا کر بند کر دیا

ایک نیوز نیوز: پنجاب کے 20 حلقوں میں ضمنی الیکشن میں امن عامہ قائم رکھنے کی خاطر صوبائی حکومت نےخیبر پختونخوا اور پنجاب کو ملانے والا پل کنٹینر لگا کر بند کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق حساس اداروں کی طرف سے تھیرٹ الرٹ جاری ہونے کے بعد پنجاب گورنمنٹ نے آج سے خیبر پختونخوا کو پنجاب سے ملانے والی ڈیرہ دریا پل کنٹینر لگا کر بند کر دیا ہے، جس کے باعث پل کے دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔
بلوچستان اور کے پی سے پنجاب جانے والے درجنوں مسافر بسوں کے علاوہ کچے کی مقامی آبادی بھی پھنس گئی،جس سے ڈیرہ اسماعیل خان شہر کو دودھ اور سبزیوں کی سپلائی رک گئی۔
پنجاب پولیس ذرائع نے نام ظاہر نہ کرنے پر بتایا کہ الیکشن کے دن سیکیورٹی خدشات کے باعث ڈیرہ دریا پل بند کی گئی۔ الیکشن کمیشن اگر اجازت دے تو مسافر گاڑیوں اور مریضوں کے علاوہ کچے کی مقامی آبادی کو ڈیرہ شہر جانے کی اجازت مل سکتی ہے۔ مرکزی شاہرہ پر ٹریفک کی بندش پر مسافروں میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔